اسلام آباد۔کرپشن ادراک انڈیکس (CPI) کی بین الاقوامی درجہ بندی میں دو پوائنٹس کی تنزلی کے بعد پاکستان 180 ممالک میں سے 135ویں مقام پر آ گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن ادراک انڈیکس 2024 (سی پی آئی) جاری کر دیا ہے۔
اس درجہ بندی میں پاکستان کا مقام 135واں ہے، جو کہ گزشتہ سال 133واں تھا۔
نئی فہرست کے مطابق، پاکستان دنیا کا 46واں بدعنوان ترین ملک قرار پایا، جبکہ گزشتہ سال یہ 48ویں نمبر پر تھا۔
کرپشن ادراک انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہے، جو کہ گزشتہ سال 25 تھا۔
دنیا میں کرپشن کی سب سے کم شرح ڈنمارک میں پائی گئی، جس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔
بدعنوان ترین ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینزویلا سرفہرست ہیں۔
پاکستان کے علاوہ کرپشن میں اضافے والے دیگر ممالک میں ایران، عراق اور روس شامل ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق، ورائٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی درجہ بندی مزید کم ہوئی ہے۔
مزید برآں، اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہو کر 18 رہ گیا۔