سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
جہاں حالیہ دنوں میں کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادیوں کے چرچے تھے، وہیں اب ایک اور اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
شادی کی تاریخ اور ممکنہ دولہا
سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اس کے علاوہ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی ہیں۔
دولہا کا تعارف
ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ دولہا کا نام عمیر بیگ ہے، جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور بیگ گروپ کے ڈائریکٹر ہیں۔
خبروں کی تصدیق یا تردید
اس خبر کے حوالے سے ابھی تک انمول بلوچ کی جانب سے نہ تو تردید کی گئی ہے اور نہ ہی ان خبروں کی تصدیق کی گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔