سری لنکا میں آج ہونے والے طویل بجلی بریک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے، جب کہ ابتدائی تحقیقات میں اس کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، بجلی کے اس وسیع پیمانے پر تعطل نے ملک بھر میں اسپتالوں کے آپریشنز ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا، جب کہ دیگر کاروباری اور گھریلو سرگرمیاں بھی مفلوج ہو کر رہ گئیں۔
سری لنکن حکام کے مطابق، جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جسے انجینئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بحال کر دیا۔ تاہم، اب بھی کچھ علاقے بجلی سے محروم ہیں، جہاں بحالی کا کام جاری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر توانائی کمارا جیا کوڈے کے مطابق، گرڈ اسٹیشن میں ایک بندر داخل ہو گیا تھا، جس نے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندر کی اس “کارستانی” کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔