وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 10 اور 11 فروری کو ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ خطاب کریں گے، اور وہاں موجود مختلف ممالک کے سربراہان حکومت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور وہاں کے کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔