پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں شخصیات لندن میں ایک تقریب کے دوران ملے، جہاں انہیں خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے اور تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو “ہانیہ عامر آفیشل” نامی فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاکہ وہ ان سے ملاقات کر سکیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور ابرار الحق سہارا ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران، ہانیہ عامر نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی، جس کے بعد وہ الوداع کہہ کر روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم کو 10 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔