آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والے ایک ماہر کو ایک گھر سے 102 زہریلے سانپوں کو نکالنے میں تین گھنٹے لگ گئے۔
یہ واقعہ سڈنی کے ہارسلے پارک میں پیش آیا، جہاں ڈیوڈ اسٹین نامی شہری نے اپنے گھر میں چھ کالے سانپ دیکھے اور خوفزدہ ہو گیا۔
ڈیوڈ نے میڈیا کو بتایا،
“میں سانپوں کو دیکھ کر لرز گیا۔ میری بیوی نے فوراً گوگل کیا اور معلوم ہوا کہ سانپ بڑی تعداد میں اس وقت اکٹھے ہوتے ہیں جب وہ بچوں کو جنم دینے والے ہوتے ہیں۔”
اس انکشاف کے بعد، اسٹین نے فوراً سانپ پکڑنے والے ماہر، ڈیلن کوپر سے رابطہ کیا۔ کوپر نے گھر پہنچ کر معائنہ کیا تو پانچ بڑے سانپ ملے، جن میں سے چار انڈے دے رہے تھے جبکہ ان کے آس پاس درجنوں ننھے سانپ موجود تھے۔
ڈیلن کوپر نے احتیاط سے تمام 102 سانپوں کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ غیرمعمولی واقعہ آسٹریلیا میں سانپوں کی بڑی موجودگی کا ایک اور ثبوت ہے، جہاں شہری اکثر ایسے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔