ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں سرکاری ویب سائٹس سے صحت عامہ سے متعلق ہیلتھ ڈیٹا کو ہٹا دیا ہے، جس کے بعد “ڈاکٹرز فار امریکا” نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
ڈاکٹرز فار امریکا (ڈی ایف اے) نے پبلک سٹیزن لٹیگیشن گروپ کے ذریعے یہ مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں آفس آف پرسنل مینجمنٹ، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کو مدعا علیہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ڈی ایف اے ایک ایسی وکالت کی تنظیم ہے جو یونیورسل ہیلتھ کوریج، استطاعت، معیار اور ایکویٹی کے حق میں آواز اٹھاتی ہے۔
ڈی ایف اے اور پی سی ایل جی نے واشنگٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا کہ صحت کے ویب پیجز اور ڈیٹا کو ہٹانے کے نتیجے میں بیماری کے پھیلاؤ کی نگرانی اور اس پر مؤثر ردعمل کے لیے دستیاب سائنسی معلومات میں خطرناک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ڈاکٹروں کو ایسے اہم وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے جو کلینیکل پریکٹس کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور مریضوں کے ساتھ بات چیت اور مشغول ہونے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔