ایک نیا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگوں کا دماغ عمومی طور پر اپنے بہترین فریم میں اس وقت ہوتا ہے جب وہ صبح جاگتے ہیں۔
محققین نے بی ایم جے مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ لوگ آدھی رات کے قریب سب سے زیادہ خراب موڈ محسوس کرتے ہیں اور صبح کے وقت اچھا موڈ اور ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن کی رویے کی سائنس اور صحت کی پرنسپل ریسرچ فیلو، فیفی بو نے کہا کہ عمومی طور پر صبح کا وقت تمام افراد کے لیے مثبت اور بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج صرف اس بات کی وضاحت نہیں کرتے کہ دن کے مختلف اوقات میں لوگوں کا موڈ کس طرح بدلتا ہے، بلکہ یہ ذہنی صحت کو ٹریک کرنے اور علاج کے حوالے سے مستقبل میں کی جانے والی کوششوں کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔ کیونکہ دن کا مخصوص وقت بھی یہ متاثر کر سکتا ہے کہ ایک شخص کس وقت کیسا محسوس کرتا ہے۔
فیفی بو نے اس تحقیق کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذہنی صحت اور تندرستی میں وقت، دن کے حصوں اور موسم کے اثرات پر غور کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔