یورپی یونین نے نئی ہدایات کے تحت ملازمین کے جذبات جانچنے کے لیے ویب کیم اور وائس ریکگنیشن سسٹمز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 2 اگست کے بعد یورپی ممالک میں ایسی ویب سائٹس پر بھی پابندی ہوگی جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو دھوکے سے خریداری پر مجبور کرتی ہیں۔
یہ اقدامات یورپی کمیشن کے تحت بنائے گئے “آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکٹ” کا حصہ ہیں، جو دنیا میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پہلا جامع ضابطہ ہے۔ اس کا مقصد عوام کو اے آئی پر مبنی امتیازی سلوک، ہراسانی اور دھوکا دہی سے محفوظ رکھنا ہے۔
نئے قوانین کے تحت آجروں کو ملازمین کے جذبات کا تجزیہ کرنے کے لیے کیمروں اور صوتی شناختی سسٹمز کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی چہرے کی شناخت کرنے والی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بعض مخصوص حالات کے علاوہ نہیں کر سکیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔