لاہور۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی اب بھی برقرار ہے۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران، ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے اپنی اندرونی منظوری لے، پھر ہمارے پاس آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سخت گیر شخصیت ہیں، تاہم حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے اب بھی موجود ہیں۔