بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان کئی برسوں سے طلاق اور علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن ابھیشیک کی 49 ویں سالگرہ پر ایشوریا رائے نے ایسا محبت بھرا پیغام دیا کہ مداحوں کی تشویش کم ہوگئی۔
ایشوریا نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ایک دلکش پیغام کے ساتھ ابھیشیک بچن کی بچپن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ابھیشیک کے لیے دعائیہ الفاظ لکھے، “ڈھیروں خوشیوں، اچھی صحت، محبت اور روشنی کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔”
اس محبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کو سکون دیا، اور طلاق کی افواہوں کے بارے میں گہری خاموشی کے بعد ایسا لگا کہ دونوں کی محبت میں کوئی دراڑ نہیں آئی۔
ابھیشیک بچن کی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والدین امتیابھ اور جیا بچن سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
اب تک اس پوسٹ کے بعد، ایسا لگتا ہے کہ طلاق کی افواہیں ختم ہو جائیں گی اور جوڑی کی محبت ایک بار پھر سرکاری طور پر ثابت ہو گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔