نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے موسم بہار کی فیس 11 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی ہے۔
نیپالی محکمہ سیاحت کے مطابق، اس اضافے کا مقصد آلودگی کے مسئلے سے نمٹنا اور پہاڑ کی صفائی و تحفظ کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے یہ فیس نہیں بڑھائی گئی تھی، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔
نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں کوہ پیما یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں، اور گزشتہ سال نیپال حکومت کو اس مد میں 40 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جو کہ پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز پر خرچ کی جاتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔