چین کے ماہر شیف لی اینہائی نے اپنی غیر معمولی نوڈل بنانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے اطالوی ٹی وی سیریز “لو شو دیی ریکارڈ” کے سیٹ پر صرف 0.18 ملی میٹر (0.007 انچ) موٹا نوڈل بنا کر دنیا کا پتلا ترین نوڈل تیار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ پہلے بھی لی اینہائی کے پاس تھا، لیکن کچھ عرصہ قبل ایک اور شیف نے 0.14 ملی میٹر کا نوڈل بنا کر ان کا اعزاز چھین لیا تھا۔ تاہم، لی نے اپنی مہارت کو مزید نکھارتے ہوئے اس بار مزید باریک نوڈل تیار کر کے دوبارہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ شاندار کامیابی میلان میں ہونے والے ٹی وی شو کے دوران حاصل کی گئی، جہاں لی اینہائی نے اپنے ہاتھوں سے انتہائی مہارت کے ساتھ پتلا ترین نوڈل تیار کیا اور دنیا کو حیران کر دیا۔