بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کے کردار میں نظر آئیں گے، لیکن ممبئی کے فلم سٹی میں شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وہ شدید جھلس گئے۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن منظر میں سورج پنچولی کو آتش بازی کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن غلط ٹائمنگ کی وجہ سے دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔
چونکہ اس سین میں زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر استعمال کیا گیا تھا، اس لیے دھماکے کے فوری اثر سے ان کی ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) بری طرح متاثر ہوگئیں۔
حادثے کے فوراً بعد، موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن اس کے باوجود سورج پنچولی نے بریک لینے سے انکار کر دیا اور تکلیف کے باوجود شوٹنگ مکمل کی۔ ان کے پیشہ ورانہ جذبے اور لگن کو سیٹ پر موجود ٹیم نے بے حد سراہا۔
یہ فلم گجرات کے تاریخی سومناتھ مندر پر ہونے والی جنگ پر مبنی ہے، جس میں سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی، وویک اوبرائے اور آکانکشا شرما بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق، وویک اوبرائے فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ سنیل شیٹی ایک مثبت کردار میں نظر آئیں گے جو مندر کی حفاظت میں معاونت کریں گے۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جارہا ہے اور یہ فلم ایک شاندار ایکشن اور تاریخی کہانی کی پیشکش ثابت ہونے جا رہی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
aditya pancholi sooraj pancholi hero sooraj pancholi jiah khan sooraj pancholi sooraj sooraj pancholi sooraj pancholi (person) sooraj pancholi & prabhudeva sooraj pancholi action scenes sooraj pancholi and jiah khan sooraj pancholi bad news sooraj pancholi body sooraj pancholi breaking news sooraj pancholi case sooraj pancholi controversy sooraj pancholi girlfriend sooraj pancholi guilty sooraj pancholi guilty or not sooraj pancholi hero sooraj pancholi hospitalized sooraj pancholi interview sooraj pancholi jiah khan sooraj pancholi jiah khan case sooraj pancholi ko lekar ayi buri khabar sooraj pancholi movie sooraj pancholi movies sooraj pancholi muscles sooraj pancholi new movie sooraj pancholi salman khan sooraj pancholi upcoming movie sooraj pancholi verdict sooraj pancholi videos suraj pancholi