امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال اور خراب صحت کے باعث نوجوان بالغ افراد کی شرح اموات توقع سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، 25 سے 44 سال کے افراد میں 2011 کے مقابلے 2023 میں قبل از وقت اموات کی شرح 70 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی آف مینیسوٹا کی سوشیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، الزبتھ رگلی کے مطابق، کورونا وبا سے پہلے ہی نوجوان بالغوں میں اموات کی شرح توقع سے زیادہ تھی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ 2019 میں ہی 25 سے 44 سال کے افراد کی اموات متوقع شرح سے تقریباً 35 فیصد زیادہ تھیں۔ تاہم، وبائی مرض کے دوران یہ اموات 2019 کے مقابلے تقریباً تین گنا بڑھ گئیں۔
2023 میں اموات کی مجموعی شرح میں کچھ کمی تو دیکھنے میں آئی، مگر پھر بھی قبل از وقت اموات کی شرح متوقع سطح سے 70 فیصد زیادہ رہی، جو کہ ایک تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔