برطانیہ کے مشہور راک بینڈ کولڈ پلے نے بھارت میں اپنے حالیہ کنسرٹس کے دوران ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کولڈ پلے کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں تقریباً ایک کروڑ تین لاکھ لوگوں نے شرکت کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے زیادہ شرکا کی حاضری کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس دورے میں کولڈ پلے کے کنسرٹس کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے، اور اتنے ہی شائقین نے ان میوزیکل پروگرامز میں شرکت کی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد، کولڈ پلے کو عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا، جس کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا گیا۔ اس سے قبل مارچ 2022 میں کوسٹاریکا میں ہونے والے کنسرٹ نے سب سے زیادہ شرکا کی حاضری کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
کولڈ پلے نے بھارت میں اپنی ٹور کی ابتدا نوی ممبئی کے DY پاٹل اسٹیڈیم میں 18، 19 اور 21 جنوری کو تین شوز کے ساتھ کی، اور پھر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 25 اور 26 جنوری کو دو مزید شوز کیے۔ ہر شو میں تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار مداحوں نے شرکت کی، جس سے بینڈ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
بینڈ نے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “شکریہ احمد آباد، شکریہ بھارت! ہم ان دو ہفتوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ آپ کی محبت اور مہربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔”
اس کامیاب بھارت دورے کے بعد، کولڈ پلے کا اگلا کنسرٹ اپریل میں ہانگ کانگ میں شیڈول ہے، جس کے بعد سیئول اور پھر امریکا میں مزید شوز منعقد کیے جائیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
کنسرٹ میں 1 کروڑ افراد کی شرکت، برطانوی راک بینڈ کا بھارت میں عالمی ریکارڈ
band british band coldplay codplay coldplay coldplay 2000 coldplay 2005 coldplay 2011 coldplay 2014 coldplay 2016 coldplay 3rd album coldplay 5th album coldplay 7th album coldplay band coldplay beyonce coldplay brits coldplay chris martin coldplay fifth album coldplay fix you coldplay india coldplay live coldplay live in são paulo coldplay seventh album coldplay songs coldplay third album coldplay yellow colplay yellow coldplay