پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ریڈ اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ سلیکٹرز کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا، “میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز بھی یہی کر رہے ہیں۔”

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ “ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔”

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version