اسلام آباد ۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں دریافت شدہ نئے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ مراسلے میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا کہ لکی مروت میں واقع سمانسک فیلڈ کے بیٹانی 2 کنوئیں سے کامیابی کے ساتھ تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے 13 دسمبر 2024 کو سمانسک فیلڈ میں قدرتی وسائل کی دریافت سے متعلق اطلاع دی تھی۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بیٹانی 2 کنوئیں سے یومیہ 8.5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ کہ گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل 100 فیصد ورکنگ شیئر کا مالک ہے۔