وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری بار عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈال دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 7 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں، 15 جنوری کو مزید 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version