اسلام آباد۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان میسرز نے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ اور میسرز ابی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں 94.8 فیصد حصص خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
بینک کی موجودہ شیئر ہولڈنگ میسرز فنکا مائیکروفنانس کوپریٹیو، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اورمیسرز ٹریڈو فئیر شیئر فنڈ اور اکومن پاکستان پر مشتمل کنسورشیم پر مشتمل ہے۔
سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ کے تحت، میسرز ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 33.17 فیصد اور میسرز ابی (پرائیویٹ) لمیٹڈ 61.61 فیصد حصص حاصل کرے گا۔ کمیشن نے اپنے جائزے میں دیکھا کہ اس ٹرانزیکشن سے پاکستان کی مائیکروفنانس سیکٹر میں کسی کو بھی غالب پوزیشن حاصل نہیں ہوگی۔
ٹی پی ایل کارپ لمیٹڈ، ایک پبلک لمیٹیڈ انوسٹمنٹ کمپنی ہے، مختلف شعبوں بشمول انشورنس، رئیل اسٹیٹ، سیکیورٹی، اثاثہ ٹریکنگ اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔ جبکہ میسرز ابی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے مروجہ قوانین کے تحت ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ این بی ایف سی کمپنی ہے ۔
فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ اسٹیٹ بینک سے لائسنس یافتہ مائیکروفنانس بینک ہے ۔ اس ٹرانزیکشن میں شامل فروخت کنددہ اداروں میں فنکا مائیکروفنانس کوپریٹیو ، آئی ایف سی، ٹریڈو فئیر شیئر فنڈ اور اکومن پاکستان شامل ہیں۔