اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے،بشری بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر کے آئی ہیں،کرایہ کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا۔
،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں، 9 مئی کے مقاصد یہ لوگ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،پولیس اور رینجرز کے شہداءکا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ بیلاروس کے صدر کے دورے کو یہ سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، ریاست فسادیوں کے مقاصد پورا نہیں ہونے دے گی، بلوچستان اور سندھ سے احتجاج کے لئے کوئی نہیں نکلا،شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ لوگ ملکی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔