لاہور۔پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر اپنی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنازعات کی زد میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو، جس میں علیزے کو منی اسکرٹ میں ایک گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ویڈیو کو “انتہائی بولڈ” قرار دیتے ہوئے ان پر ناپسندیدہ تبصرے کیے ہیں۔ بعض صارفین نے کہا کہ اداکارہ کی موجودہ حالت ان کی پریشانی کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ کچھ نے ان کے طرز عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے والدین کی رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا۔
مداحوں اور ناقدین کی جانب سے علیزے شاہ پر سخت الفاظ میں تبصرے کیے جا رہے ہیں، جن میں ان کی اصلاح اور بہتر کردار اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
علیزے شاہ پہلے بھی اپنے متنازع انداز اور بولڈ انداز کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں، اور ان کی سرگرمیاں اکثر مداحوں اور ناقدین کے درمیان بحث کا باعث بنتی ہیں۔