اسلام آباد۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاو¿ ،16 نومبر سے ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اڑھائی روپے تک بڑھ سکتی،آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 91 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے،16 نومبر سے مٹی کا تیل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا،اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ 15 نومبر کو حکومت کو بھجوائے گا،وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری ہوگی،قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ نوٹیفکیشن 15 نومبر کو جاری کرے گی۔