انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پی سی بی کی نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی، اور احسن چیمہ نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سلیکٹر اسد شفیق نے زوم کے ذریعے اپنی تجاویز پیش کیں۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان اب اگلے مرحلے میں ہفتے کو ملتان جائیں گے، جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے۔ بعد میں قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کامران غلام، نعمان علی، اور زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ یہ میچ 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کر ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔