پاکستان کے خلاف انگلش بلے بازوں جو روٹ اور ہیری بروک نے شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ملتان میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انہوں نے 454 رنز کی شراکت بنا کر پاکستان کو مشکل صورتحال میں دھکیل دیا۔ جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، جبکہ ہیری بروک نے شاندار 317 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے مارے۔
دونوں بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کا بھرپور امتحان لیا اور وکٹ دینے سے گریز کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 411 رنز کی شراکت قائم کی تھی، جو 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی ہے، جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔