اوریگون کے ایک رہائشی نے چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز ایک خاص مشق ہے جس میں کھڑے ہونے کی حالت سے سینے کے بل زمین پر جانا اور پھر واپس کھڑے ہونا شامل ہوتا ہے۔
اوریگون آرمی نیشنل گارڈ کے رکن، 36 سالہ میجر ٹومی وو نے ایک گھنٹے میں یہ ورزش 1,027 بار انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
میجر وو نے اس سے پہلے مارچ 2023 میں 1,003 برپیز کا ریکارڈ قائم کیا تھا، لیکن بعد میں یہ اعزاز ڈچ شہری ہبتامو فرینک نے اپنے نام کیا، جنہوں نے ایک گھنٹے میں 1,010 برپیز کیے۔
اب ٹومی نے ایک نئے ہدف کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں اور 1,027 برپیز کے ساتھ اپنے ریکارڈ کی بحالی کی کامیابی حاصل کی ہے۔ان کی اس کوشش کا جائزہ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز لے گا تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا انہوں نے یہ اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے یا نہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔