نوبل انعام برائے طبیعیات 2024 کے لیے منتخب سائنس دانوں کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کا نوبل انعام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیادیں فراہم کرنے والے امریکی محقق جان ہوپ فیلڈ اور برطانوی کینیڈین کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہِنٹن کو دیا گیا ہے۔ دونوں ماہرین نے ایسی مشین لرننگ تکنیک پر کام کیا جس نے بعد میں چیٹ جی پی ٹی جیسی طاقتور مصنوعات کی شکل اختیار کی۔
مشین لرننگ کے شعبے میں اپنی مہارت کے علاوہ، یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ایمریٹس پروفیسر جیفری ہِنٹن ان ٹیکنالوجیز کے خطرات کے بارے میں اپنی تنقیدی سوچ کے لیے بھی معروف ہیں۔
گزشتہ سال، وہ گوگل میں ایک دہائی تک خدمات انجام دینے کے بعد اس لیے مستعفی ہوئے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے انسانی وجود پر مرتب ہونے والے خطرات کے بارے میں آزادانہ طور پر آگاہ کر سکیں۔
سوئیڈن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جیفری نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ واقعہ پیش آئے گا اور وہ اس پر انتہائی حیران ہیں۔
یہ نوبل انعام ان کی جانب سے دی جانے والی تنبیہات سے وابستہ نہیں ہے، بلکہ دونوں محققین کو یہ اعزاز اس ٹیکنالوجی کی بنیادی دریافتوں اور ایجادات کی بنیاد پر دیا گیا ہے، جس کی بدولت آرٹیفیشل نیورل نیٹورکس کے ساتھ مشین لرننگ ممکن ہوئی۔