سابق انگلش کپتان و کرکٹر کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ کو “بالرز کا قبرستان” قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، “ملتان کی وہ وکٹ – گیند بازوں کا قبرستان!”، جو بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار ثابت ہوئی۔
اسی طرح، سابق انگلش کرکٹر اسٹیون فن نے بھی ملتان پچ پر تنقید کی، اور کہا کہ یہ پچ “لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح” نظر آ رہی ہے، جس کا دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے 86 اوورز میں 328 رنز بنائے، اور اس دوران دو بلے باز سینچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ موجودہ پاک انگلینڈ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے، اور دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس کے لیے جنگ کر رہی ہیں۔