متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی شدید گرمی میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹنگ کوچ میدان میں فیلڈنگ کے لیے اتر آئے۔
ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس آخری ون ڈے میچ میں افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی عدم موجودگی میں بیٹنگ کوچ نے فیلڈنگ کے فرائض سنبھالے، جو کہ مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈومنی، جو 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، کو شیخ زید اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز میں ڈائیونگ کرتے اور فیلڈنگ کرتے دیکھا گیا۔ ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جبکہ ان کی فٹنس کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔
باووما کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا تھا، اور اس میچ میں کپتانی کی ذمہ داری ریسی وین ڈیر ڈوسن نے سنبھالی، جبکہ ٹیم دیگر انجریز کے مسائل سے بھی دوچار تھی۔
ان تمام چیلنجز کے باوجود، بیٹنگ کوچ ڈومنی کی مختصر فیلڈنگ نے ٹیم کو حوصلہ دیا اور ان کی کارکردگی میں بہتری لانے میں مدد فراہم کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کے خلاف یہ تیسرے ون ڈے میچ 174 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا۔