سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 55 سالہ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی حالیہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم نے حالیہ سیریز میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں جے سوریا عبوری کوچ کی حیثیت سے شامل تھے۔ ان کا معاہدہ یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا اور یہ 31 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔ جے سوریا کو اس سے پہلے ایس ایل سی کے کرکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دینے کا موقع ملا تھا، اور انہیں رواں سال کے شروع میں ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری سے امید کی جا رہی ہے کہ سری لنکن کرکٹ کی مزید ترقی ہو گی۔