ایک اندازے کے مطابق سمندر میں ڈوب جانے والے دنیا کے ایک مہنگے ترین جہاز میں 16 ارب پاؤنڈ مالیت کا نایاب خزانہ موجود ہے۔ یہ جہاز کولمبیا کے ساحل پر دریافت ہوا ہے اور اس کی ملکیت پر شدید تنازع چل رہا ہے۔
یہ ہسپانوی جہاز، سان جوز، 1708 میں آج کے پاناما سے کولمبیا کے شہر کارٹیجینا کے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ اس جہاز نے 10 برس تک سمندری سفر کیا، لیکن ایک لڑائی کے دوران یہ برطانوی بحری جنگی جہاز کے ہاتھوں ڈوب گیا۔ سان جوز کے ساتھ اس کے آخری سفر پر تین ہسپانوی بحری جنگی جہاز اور 14 مرچنٹ جہاز بھی تھے۔
اس جہاز پر سونے، چاندی اور زمرد کا قیمتی کارگو موجود تھا، جس کی مالیت کا اندازہ خزانہ تلاش کرنے والے ماہرین نے 16 ارب پاؤنڈ تک لگایا ہے۔
اس خزانے پر کولمبیا، اسپین، امریکہ کی ایک کمپنی اور جنوبی امریکہ کے مقامی لوگوں کے گروہ سب اپنے حقوق جتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کولمبیا کی حکومت اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ یہ خزانہ 2015 میں ملک کے ساحل سے ملنے کے بعد ان کا ہے۔