آسٹریلیا میں رہنے والے ایک شادی شدہ جوڑے کو فیس بک پوسٹ کی بدولت 57 سال بعد اپنی شادی کی گمشدہ ویڈیو مل گئی۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین سے تعلق رکھنے والے ٹیری چین نے بتایا کہ ان کے پاس سپر 8 فلموں کا ایک بڑا کلیکشن ہے، جو انہوں نے خود فلمایا۔ رواں برس اپریل میں جب انہوں نے اپنے کلیکشن کو ڈی وی ڈی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تو انہیں دو لوگوں کی شادی کی ویڈیو کی ریلز ملیں، جنہیں وہ جانتے نہیں تھے۔
انہوں نے اس فلم سے ایک تصویر لے کر لوکل فیس بک گروپ پر پوسٹ کی، مگر چھ ماہ تک اس جوڑے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا۔ حال ہی میں یہ تصویر ابرڈین کے میسٹرک ایریا کے مقامی افراد کے گروپ میں شیئر کی گئی، جہاں اس پر 77 سالہ آئلین ٹرنبُل کی نظر پڑی۔
آئلین، جو اب آسٹریلیا کے شہر برسبین میں رہتی ہیں، نے بتایا کہ انہیں اس گروپ کا ممبر بنے پانچ منٹ ہی ہوئے تھے کہ ان کے سامنے اپنی ہی شادی کی تصویر آ گئی۔ انہوں نے بی بی سی اسکاٹ لینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فیس بک استعمال کر رہی تھیں تو یہ تصویر سامنے آئی۔ ان کے شوہر بِل وہیں بیٹھے تھے اور انہوں نے ان کی جانب مُڑ کر کہا کہ یہ ان کی شادی کی تصویر ہے۔
آئلین اور بِل 1967 میں ابرڈین میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بعد میں برسبین منتقل ہوگئے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیو صرف ایک بار ہی دیکھی تھی، جو بعد میں ایک پروجیکٹر میں رہ گئی اور مالک کے پاس چلی گئی تھی۔ اب، فیس بک کی بدولت انہیں اپنی گمشدہ یادیں دوبارہ مل گئیں۔