سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بابراعظم کو اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا موقع ملے گا اور غیر ضروری دباؤ بھی ختم ہوگا۔ وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے اور بابراعظم نے اپنے قریبی دوستوں سے مشورے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بابراعظم کو اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
بابراعظم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، اور اس کے بعد محمد رضوان کی قیادت کے لیے مضبوط دعویدار کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے، لیکن حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔