لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کینٹ کچہری لاہور نے انہیں غیر قانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہائی کا فیصلہ سنایا۔
پولیس نے عدالت سے ندیم نانی والا کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ ریکوری کا بیان بھی ریکارڈ پر موجود نہیں ہے، جس کی بنا پر تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوراً رہا کیا جائے۔ ڈیفنس پولیس نے 24 ستمبر کو ندیم نانی والا کو گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔