ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے اپنے شوہر محسن اختر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے درخواست دائر کی ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور بھارتی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ممبئی کی ایک عدالت میں ارمیلا نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دی ہے، تاہم علیحدگی کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہو رہی بلکہ یہ فیصلہ مکمل طور پر ارمیلا کا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ارمیلا اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور فلموں میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی چل رہی ہے۔
ارمیلا مٹونڈکر اور محسن اختر نے فروری 2016 میں شادی کی تھی، جو کہ مختلف مذہب ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ میں خاص توجہ کا مرکز بنی۔ محسن اختر ارمیلا سے دس سال چھوٹے ہیں اور ایک کشمیری بزنس مین اور ماڈل ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2014 میں ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔