Site icon Bloom Pakistan Urdu

رجسٹرارنے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر8 اعتراضات عائد کر دیئے

اسلام آباد ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا،سابق صدر سپریم کورٹ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے آٹھ اعتراضات عائد کیے۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مفروضاتی قرار دیکر واپس کردی ،مجوزہ آئینی ترمیم درخواست پر 8 اعتراض عائدکئے گئے ،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض میں کہا کہ مجوزہ قانون پارلیمنٹ میں پیش بھی ہوا؟قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کا حق ہے کہ کسی بل کو منظور کریں، ؟اراکین پارلیمنٹ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، قانون سازی مقننہ کا حق ہے،مقننہ پر قانون سازی نہ کرنے کی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مفروضاتی ہے، بار کونسل ایکٹ کے تحت وکلاءفریق نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سے اجازت لیکر ہی وکلاءفریق بن سکتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے عبوری حکمنامے کا اطلاق سپریم کورٹ پر لازم نہیں۔

Exit mobile version