Site icon Bloom Pakistan Urdu

سوزین فاطمہ نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کر دیا

سوزین فاطمہ نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ خبر ایک تصویر شیئر کر کے دی، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سوزین فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے دسمبر 2023 میں شادی کر لی تھی، لیکن اب اس کا اعلان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، “دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اسے اس رشتے کو ساتھ مل کر بنایا ہے اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔”

تاہم، اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصویر کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

سوزین فاطمہ نے مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں “چاندنی”، “محبت ہے زندگی”، “میری ماں”، “جہیز”، “بانجھ” اور “بڑی بہو” شامل ہیں۔

Exit mobile version