Site icon Bloom Pakistan Urdu

گلوکار سلیم مرچنٹ کی عابدہ پروین سے ملاقات کی تصویر وائرل

گلوکار سلیم مرچنٹ کی عابدہ پروین سے ملاقات کی تصویر وائرل

بھارتی گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کو روحانی لمحات قرار دیا ہے۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پوسٹ کیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ملاقات کسی تقریب کے دوران ہوئی۔

اپنی پوسٹ میں سلیم مرچنٹ نے لکھا کہ گزشتہ شب انہیں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین جی سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کی اہلِ بیت سے محبت نے انہیں بہت متاثر کیا، اور ان کے روح پرور کلام نے ان کی شام کو خاص بنا دیا۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے اور عابدہ پروین کے دس سال پرانے مشترکہ پراجیکٹ ‘نورِ الٰہی’ کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ ہر ملاقات پہلی ملاقات جیسی لگتی ہے۔ انہیں ایسا لگا کہ جیسے یہ سب کل ہی کی بات ہے، حالانکہ انہیں عابدہ پروین کے ساتھ کام کیے ہوئے دس سال ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version