Site icon Bloom Pakistan Urdu

چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی: نئی تحقیق

چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی: نئی تحقیق

بیلفاسٹ: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس تحقیق میں 1 لاکھ 22 ہزار برطانوی افراد کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں فلیونائیڈ کھاتے ہیں، ان میں کم فلیونائیڈ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کا خطرہ 28 فیصد کم ہے۔

فلیونائیڈ صحت کے لیے مفید کیمیکلز ہیں جو انگور اور کوکوا بینز میں پائے جاتے ہیں۔ یہ کیمیکلز عموماً بیریز، پتوں والی سبزیوں اور دیگر پھلوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

بیلفاسٹ کی کوئنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ایمی جیننگز کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج عوامی صحت کے لیے ایک واضح پیغام فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی روزانہ کھپت میں اضافہ ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جیننگز نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال ڈیمینشیا کا کوئی مؤثر علاج نہیں ہے، اس لیے اس بیماری سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی چاہیے۔

Exit mobile version