Site icon Bloom Pakistan Urdu

امریکا، شخص 18 سال تک انجانے میں پڑوسی کا بل ادا کرتا رہا

امریکا، شخص 18 سال تک انجانے میں پڑوسی کا بل ادا کرتا رہا

کیلیفورنیا: ایک شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 18 برس سے انجانے میں اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل بھر رہا ہے۔ کین ولسن، جو 2006 سے اپنے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، نے حال ہی میں محسوس کیا کہ ان کا پیسیفک گیس اور الیکٹر (پی جی اینڈ ای) بل مسلسل بڑھ رہا ہے۔

جب بل کم نہ ہونے پر وہ پی جی اینڈ ای کے دفتر پہنچے تو یہ معلوم ہوا کہ وہ دراصل اپنے پڑوس کی بجلی کا بل ادا کر رہے تھے۔ کین نے سوچا کہ ممکنہ طور پر بجلی کی لائن میں لیکج ہے، کوئی ان کی بجلی چوری کر رہا ہے، یا میٹر میں کچھ مسئلہ ہے۔

یوٹیلیٹی کمپنی کے ملازمین نے کین ولسن کے گھر آکر معائنہ کیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان کا بجلی کا بل غلطی سے ان کے پڑوسی کا وصول کیا جا رہا تھا۔

کین کا کہنا ہے کہ یہ مغالطہ تقریباً 18 برس سے جاری تھا، جب سے وہ اس اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ادارے نے ایک بیان میں اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی تلافی کے لیے تیار ہیں۔

Exit mobile version