Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بین سٹوکس کو فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا

بین سٹوکس کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا

پاکستان کے خلاف اکتوبر میں ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کو فٹنس ٹیسٹ سے گزارنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، لیکن ان کی اسٹرنگ انجری کا اسکین اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

اسکین کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ بین اسٹوکس اگست کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، اس دوران اولی پوپ نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگی، اور اگرچہ بین اسٹوکس کی فٹنس مکمل نہیں ہے، انہیں پھر بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے باقاعدہ شیڈول کا تاحال اعلان نہیں ہوا، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version