Site icon Bloom Pakistan Urdu

’بجھ گیا رات وہ ستارا بھی‘ معروف شاعر اجمل سراج انتقال کر گئے

’بجھ گیارات وہ ستارابھی‘ معروف شاعر اجمل سراج انتقال کر گئے

کراچی: معروف شاعر اجمل سراج کا انتقال ہوگیا۔

وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور شہر کے ایک معروف نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔

اجمل سراج کی کئی مشہور نظمیں ہیں، جن میں “بجھ گیا رات وہ ستارا” اور “میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے” شامل ہیں۔

ان کا جنم 1968 میں کراچی میں ہوا، جہاں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

بعد میں ایک نجی روزنامے کے ساتھ میگزین ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔

ان کی نظموں کا مجموعہ “میں سوچتا رہا” پہلی بار 2005 میں شائع ہوا، جسے 2010 میں آرٹس کونسل کراچی نے دوبارہ شائع کیا۔

اجمل سراج کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

ان کے بیٹے عبدالرحمن مومن بھی ایک نوجوان شاعر ہیں۔

Exit mobile version