Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاک امریکا تعلقات خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اہم، جوبائیڈن

پاک امریکا تعلقات خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اہم ، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی سفارتی اسناد وصول کرتے وقت کہی۔

صدر بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سلامتی کے خطرات اور عالمی صحت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔

صدر بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی جیسے مشترکہ مفادات کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، خاص طور پر امریکا پاکستان ‘گرین الائنس’ کے فریم ورک میں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Exit mobile version