Site icon Bloom Pakistan Urdu

اننیا پانڈے کا اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے بارے میں اہم انکشاف

اننیا پانڈے کا اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے بارے میں اہم انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے حوالے سے کچھ اہم باتیں کی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اننیا نے کہا کہ یہ شادی ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی، کیونکہ انہوں نے اس میں بہت انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اننت اور رادھیکا کی خوشی نے تقریب کو خاص بنا دیا، اور اس جوڑی نے دل سے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جب میزبان نے اننیا سے پوچھا کہ کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے کہ امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ ستاروں کو معاوضہ دیا گیا تھا، تو اننیا نے اس کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ انہوں نے ڈانس کرنے کے لیے پیسے لیے۔

اننیا نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا ان کے قریبی دوست ہیں، اور وہ اپنے دوستوں کی شادی میں خوشی سے شامل ہوں گی۔

رواں سال کے آغاز میں شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں، جن میں بالی ووڈ ستاروں، بھارتی کرکٹرز اور شوبز کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

Exit mobile version