Site icon Bloom Pakistan Urdu

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق، سعودی عرب کی مجلس شوری کے سالانہ اجلاس میں محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی اور اراکین سے گفتگو کی۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطینیوں کی حمایت کا عزم کیا۔محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی کاز سعودی عرب کی پہلی ترجیح ہے اور اس کے لیے ہم راہیں ہموار کر رہے ہیں۔سعودی ولی عہد نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version