Site icon Bloom Pakistan Urdu

خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔اس کے علاوہ، کابینہ نے صوبے کے قرضوں کی واپسی کے لیے خیبر پختونخوا ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قواعد 2024 کا مسودہ بھی منظور کیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک سے “انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے غربت سے نجات کے منصوبے” کے لیے 118.4 ملین امریکی ڈالر قرض لینے کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا۔کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے جج کے سرکاری استعمال کے لیے گاڑی خریدنے کے سلسلے میں 99 لاکھ 34 ہزار روپے اضافی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

Exit mobile version