Site icon Bloom Pakistan Urdu

آئینی ترمیم پر تمام جماعتوں سے وسیع تر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ

آئینی ترمیم پر تمام جماعتوں سے وسیع تر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تمام جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،تمام سیاسی جماعتوں نے نہ صرف اس پر گفت و شنید کی بلکہ کوشش کی کہ اس پر اتفاق رائے پیدا ہو،پارلیمان میں تمام جماعتوں آئینی ترامیم پر سیر حاصل گفتگو کی،وزیر قانون کا آئینی ترامیم کے مسودہ کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے،دنیا کے مختلف ممالک میں سپریم کورٹ الگ اور آئینی عدالتیں الگ ہوتی ہیں، آئینی معاملات آئینی عدالتوں میں جاتے ہیں تاکہ عام شہریوں کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ آئے اور ان کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں، پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے فیصلے اب تک نہیں ہو سکے، امریکہ میں کیپیٹل ہل کے کیسز چند ماہ کے اندر اپنے انجام تک پہنچ گئے تھے۔

Exit mobile version