Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستان میں جزوی چاند گرہن: ماہرین کی تفصیلات اور عالمی مشاہدات

پاکستان میں جزوی چاند گرہن: ماہرین کی تفصیلات اور عالمی مشاہدات

کراچی: پاکستان میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج صبح دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جزوی چاند گرہن کی ابتدا صبح 5:41 بجے ہوئی، جو مختصر وقت کے لیے جاری رہا۔

عالمی معیاری اوقات کے مطابق، پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7:13 بجے ہوا، جو 7:44 بجے اپنے عروج پر پہنچا۔ ماہرین کے مطابق، چاند گرہن کا زور 8:16 بجے ختم ہونا شروع ہوگا اور مکمل طور پر 9:47 بجے ختم ہوگا۔

اگرچہ پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں تھا، لیکن یورپ، ایشیا کے کئی حصے، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، بحر ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔

Exit mobile version