Site icon Bloom Pakistan Urdu

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ نے گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔ ایک ویڈیو میں انہیں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں ان کا نکاح پڑھایا جا رہا ہے۔

ان تصاویر میں جویریہ عباسی خوش اور حسین نظر آ رہی ہیں، مگر انہوں نے اپنے شوہر کی تصاویر پوسٹ نہیں کیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، “ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔”

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک ٹی وی شو میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کی تھی۔

انہوں نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے، جو کہ ایک فوٹوگرافر بھی ہیں۔

جویریہ کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جن سے 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔ ان کے ہاں ایک بیٹی، عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اپنی والدہ کے پاس رہتی ہیں۔ سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی بھی کر دی تھی۔

Exit mobile version