Site icon Bloom Pakistan Urdu

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق، ملتان کے بوستان روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم اسامہ رحمان خان، جو خانیوال کا رہائشی ہے، نے اعتراف کیا کہ وہ ملتان کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ ملزم یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا کو کینٹین اور ہوسٹل اسٹاف کے ذریعے منشیات فروخت کرتا تھا۔

مزید برآں، اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ راولپنڈی میں ایک ملزم سے 500 گرام افیون برآمد ہوئی، جبکہ صادق آباد میں 500 گرام چرس ایک گھر سے ضبط کی گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں یونیورسٹی کے قریب سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ایک ہوٹل کے قریب گاڑی سے 300 گرام چرس ضبط کی گئی۔

اے این ایف نے رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں بھی کارروائی کی، جہاں شیخوپورہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ پسنی کوسٹل ہائی وے گوادر پر ایک گاڑی سے 14 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس بھی ضبط کی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشین سے 520 کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version